لسبیلہ (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیسے کی کان میں پھنسے دو چینی کارکنوں سمیت تین افراد کو نکالنے کے لیے چین سے ماہرین کی ایک ٹیم پہنچ گئی ہے۔ یہ تینوں کارکن گذشتہ سینیچر کو سیسے کی ایک کان میں پھنس گئے تھے۔
ذرائع کے کہنا ہے پیر کو راولپنڈی سے ایک ٹیم آگئی تھی جس نے پھنسے ہوئے تینوں کارکنوں کو نکالنے کے لیے کوششیں کی تھیں لیکن یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ کوششیں کامیاب نہ ہونے پر گذشتہ شب چینی ماہرین کی ایک ٹیم بھی پہنچ گئی جس نے ان افراد کو نکالنے کے کوششیں شروع کی ہے۔
چینی ماہرین نے کان کے اندر ٹھنڈی ہوا پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے لیکن تاحال پھنسے ہوئے کارکنوں کو نہیں نکالا جاسکا۔
ماہرین نے کان کے اندر ٹھنڈی ہوا پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ذرائع کے مطابق اس دوران لفٹ کی کیبل ٹوٹنے کے باعث ایک پاکستانی کان کن نیچے گرکر پھنس گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے دو چینی کارکن جو کہ انجنیئر بتائے جاتے ہیں پھنسے ہوئے کان کن کو نکالنے کے لیے اندرگئے لیکن وہ خود بھی پھنس گئے۔
چینی کارکن نیچے گرمی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے واپس نہیں نکل سکے۔