لشکر طیبہ بھارتی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث ہے: امریکہ 2 عہدیداروں کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے لشکر طیبہ کے 2 عہدیداروں کو عالمی دہشت گرد قرار دیکر اثاثے منجمد کر دیئے اور امریکیوں کو انکے ساتھ کاروبار سے بھی روک دیا ہے۔

امریکہ محکمہ خزانہ کے حکام نے دعویٰ کیا حسین گل کا شمار تنظیم کے بانیوں میں ہوتا ہے اور وہ لشکر طیبہ کے چیف فنانشل افسر بھی ہیں اور نذیر احمد چودھری تنظیم کے تعلقات عامہ عہدیدار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا لشکر طیبہ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث ہے۔