اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں اسی فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ اسلام آباد اعداد وشمار کے مطابق دو ہزار آٹھ کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح پانچ اعشاریہ دو فیصد کی سطح پر موجود تھی۔
جو رواں سال بڑھ کر نو اعشایہ دو فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق اگلے سال تک پاکستان میں بیروزگاری کی شرح دس فیصد سے تجاوز کر جائیگی۔