گزشتہ روز بکھاری خورد کے عوام نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ھوئے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیاجو کے ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگئی
Posted on April 4, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : گزشتہ روز بکھاری خورد کے عوام نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ھوئے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیاجو کے ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگئی کارنر میٹنگ کا اہتمام قازی صابر اور چوہدری اشرف نے کیا۔کارنر میٹنگ میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے60را جہ یا سر سرفرازخان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20چوہدری علی ناصر بھٹی ،رہنما تھریک انصاف چوہدری اختر کہوٹ و دیگر نے شرکت کی۔
اہلیان علاقہ کی جانب سے میزبان چوہدری اشرف تھے جنہوں نے محفل رنگ خوب جمائے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کے لوگ کہتے ہیں کہ زرداری صاھب صدر کیسے بنے،رحمان ملک کو سب سے بڑا غنڈا اور قمر زمان قائرہ کو قمر زمان کاہڑہ کا خطاب دے دیا۔چوہدری اشرف نے کہا کہ ووٹ اسی کو دینا چاہیے جو ملک وقوم کا وفادار ہواور لوگوں کا یہ خیال غلط ہے کہ تحریک انصاف کے نمائندے نہیں سکتے کیونکہ ملک مین تبدیلی آ چکی ہے اور تبدیلی کے بعد ہم سابق لٹیروں کو ووٹ نہیں دیں گیاور صرف ہم میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں تبدیلی آچکی ہے۔
اس سے پہلے سب کو آزما چکے ہیںاس مرتبہ عمران خان کو ووٹ دیں گے۔ان کے بعد چوہدری علی ناصرخان بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یہا ں آپکے پاس پاکستان تحریک انصاف کا منشور بتانے کیلئے آئے ہیں تحری انصاف ملک بھر میں تبدیلی چاہتی ہے اور تبدیلی نئی جماعت کی حکومت آنے کا نام نہیں بلکہ انصاف کانام تبدیلی ہے دور دراز گائوں میں رہنا کوئی جرم نہیں بلکہ حکومت کی زمہ داری ہے کہ ہر گائوں ہر شہر میں بنیادی سہولیات فراہم کریاور تھریک انصاف کا یہی نظریہ ہے۔
آخر میں راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے اہنے خطاب میں کہا کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا لیکن ہماری قوم کی اب تک مجبوری یہ رہی ہے کہ ہمارے پاس کوئی نعمالبدل موجود نہ تھا لیکن اب عمران خان اور تحریک انصاف کی صورت میں موجود ہے زرداری کے پاب کا سینما ہوا کرتا تھا اور وہ کالج دور میں اسی سینما کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کا دھندہ کرتا تھا اور اقتدار میں آنے کے بعد بھی اس نے بلیک کا دھندہ نہ چھوڑا ہے۔
نواز شریف نے اقتدار میں آنے کے بعد ڈیڑھ ارب کے قرضے معاف کروائے اور دوسری طرف عمران خان کو دیکھ لیں جس نے لاہور میں کینسر کے مریضوں کیلئے ہسپتال،میانوالی میں بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی بنوائے اور اپنے زندگی پاکستان کے نام وقف کردی اور اپنی پارٹی کیلئے جوامیدوار چنے وہ بھی آپ کے سامنے ہیں میری درخواست ہے کہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔