کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ کارو باری ہفتے میں مندی کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، مقامی بنکوں اور مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رہا۔
این سی سی پی ایل کے اعداد و شمار کے مطابق پیر سے جمے تک غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم اڑسٹھ لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔ بنکوں اور مالیاتی اداروں نے بیالیس لاکھ ڈالر کی خریداری کی۔
دوسری طرف مقامی سرمایہ کاروں نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ساڑھے نو لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کئے۔