گزشتہ روز ETO چکوال چوہدری تنویر الحق نے روزنامہ الشرق کی ٹیم کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات ایک بہت بڑی لعنت ہے
Posted on November 11, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال: گزشتہ روز ETO چکوال چوہدری تنویر الحق نے روزنامہ الشرق کی ٹیم کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات ایک بہت بڑی لعنت ہے جو نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے،اس سلسلہ میں بہت محنت اور لگن سے اپنی ٹیم کے ہمراہ کام جاری ہےَ
انہوںنے کہا کہ میری چکوال کے عوام سے درخواست ہے کہ ایسی مذموم سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں تاکہ نوجوان نسل اور ملک پاکستان کیلئے عملی کام کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ میرے کمرے کے باہر کوئی چپڑاسی موجود نہ ہے ہر شخص بلاجھجھک اندر آسکتا ہے اور اپنا کام قانون کے مطابق کروا سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ اور اس کی رسید کے بغیر کوئی موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہونا ناممکن ہے اور اپنے عملہ کو بھی قانون کا پابند کر رکھا ہے اس سلسلہ میں بہت جلد DPO چکوال ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کریک ڈائون کیا جائے گا جس میں کسی شخص کو رعایت نہ دی جائے گی۔
کسی بھی سفارش کو نہیں مانتا ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اس سے قبل ایکسائز انٹیلی جنس پنجاب کا انچارج رہ چکا ہوں بڑے مگر مچھوں کو ہاتھ ڈالنے کا عادی ہوں ہیلمٹ کے استعمال سے انسانی ہیڈ انجری سے محفوظ رہتا ہے اور نوعمر لڑکے جو کہ خود بھی اناڑی ہوتے ہیں حادثات کا سبب بنتے ہیں ان کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں دیں گے۔
انہوںنے مزید کہا کہ روزانہ رات کو خود سروے کیلئے نکلتا ہوں اور رکشہ ڈرائیوروں کی غیر قانونی حرکات نوٹ کرتا ہوں ٹریفک پولیس شاہرات سے تجاوزات ہٹانے کیلئے جلد حکمت عملی تیار کرے، وہ اپنے دفتر ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں ”الشرق’کی ٹیم کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔