گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی معروف شخصیات نے پشاور میں چرچ پر ہونے والے خود کش حملہ کے بارے میں اظہار خیال کیا
Posted on September 25, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لیہ : گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی معروف شخصیات نے پشاور میں چرچ پر ہونے والے خود کش حملہ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اس انسانیت سوز واقعہ کی پرزور مذمت کی پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر احسن رشید نے کہا کہ اس انسانت کش واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے مگر خدا را س دکھ کے موقع پر سیاست چمکانے سے گریز کیا جائے۔
ممبر صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں وطن عزیز کو عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتی ہیں مگر محب وطن پاکستانی دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں میجر جنر ثنا ء اللہ خان نیازی کی شہادت کے بعد پشاور میں چرچ پر حملہ یقیناً المناک واقعات کا تسلسل ہے جس کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے تحریک انصاف کے نوجوان رہنما مہر یاسر وسیم سمرا نے کہا کہ اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ ہے ملک دشمن قوتیں اس واقعہ سے بین الاقوامی سطح پر اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے کا تاثر دینا چاہتی ہیں۔
تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما بشریٰ بھٹی نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے دہشت گرد حب الوطنی کے جذبہ کو کم نہیں کر سکتے آغا ا مام رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاشیں گرانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ تو دشمن کے عزائم کی تکمیل کرتے ہیں سید غلام رضا رضوی نے کہا کہ ایسے واقعات رونما کرکے ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کرتی ہیں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل لمحہ فکریہ ہے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی رہنما عائشہ کا موقف تھا کہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو دکھ کی اس گھڑی میں زخم زخم انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنا چاہیئے۔