اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور اسلام آباد کے ڈپٹی مئیر چودھری رفعت نے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور گذشتہ روز شدید طوفان سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ طوفان کے دوران مختلف حادثات میں چھ افراد جاں بحق اور ایک سو پینتیس زخمی ہوئے جن میں سے صرف پانچ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ طوفان سے اسلام آباد میں ہونے والے دیگر نقصانات کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔