گذشتہ روز انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے تترال میں الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا

چکوال : گذشتہ روز انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے تترال میں الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر ممتاز بھٹی اور سابق ناظم یونیں کونسل ڈب چوہدری افتخارعلی خان بھی راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان کے ہمراہ موجود تھے افتتاح کے فورابعدانصاف یوتھ ونگ تترال کی جانب سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میںاہلیان تترال نے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اہلیان تترال کی نمائندگی کرتے ہوئے راجہ ارشد محمود جنجوعی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن ہیں اور عمران خان کے ایک اشارے پر جاں نثار کرنے کیلئے ہر وقت تیا رہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے ہر فیصلے کودلی طور پرقبول کرتے ہیں۔

ہمارے لئے عمران خان کاہر فیصلہ بے حد اہمیت رکھتا ہے اور انشاء اللہ گیارہ مئی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگااور ملک میں تبدیلی کا دور شروع ہوگا اس موقع پر ممتاز خان بھٹی نے عوام سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل عوام کے پاس کوئی متبادل موجود نہیں تھا لیکن اب عمران خان کی صورت میں موجود ہے۔

انشاء اللہ اب تبدیلی آئے گی انصاف کا راج ہوگاآخر میں راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے تمام یوتھ ونگ تترال کا شکریہ ادا کیاا ور تحریک انصاف کا منشوربیان کیا اور کہا کہ تما پارٹیوں کے لیڈروں اور امیدواروں کے کردار کا موازنہ کرتے ہوئے ملک میں تبدیلی کیلئے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔