گزشتہ مالی سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی رہی

 Pakistan, China

Pakistan, China

لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین نے کی، سنگاپور نے سب سے زیادہ سرمایہ نکالا۔

مالی سال دو ہزار تیرہ، چودہ کے دوران چین نے ملک میں ستر کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

امریکا انتالیس کروڑ کے ساتھ دوسرے، برطانیہ تینتیس کروڑ، چھبیس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔