آخری تاریخ تک 2 لاکھ 70 ہزار حج درخواستیں جمع

Hajj

Hajj

اسلام آباد (جیوڈیسک) گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ جمعے 8 مئی کو ختم ہو گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق نے بتایا کہ آخری روز تک سرکاری اسکیم کے تحت 2 لاکھ 70 ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں جن پر اب 14 مئی کو وزارت کے کمیٹی روم میں کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائیگی۔

انھوں نے بتایا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت ملنیوالی 2 لاکھ 70 ہزار درخواستوں پر 71 ہزار خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں جوائنٹ سیکریٹری حج نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ حاجیوں کے لیے رہائشی عمارتوں کی خریداری کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کریں گے