سائو پالو (جیوڈیسک) فائنل میں میسی کی ایسی کی تیسی ہو گئی، میچ کے آخری لمحات کی فری کک کا غم میسی کو برسوں یاد رہے گا ۔اپنی شکست پر ارجنیٹنا کے کھلاڑی پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے۔ 24 سال بعد فائنل کھیلنے کے باوجود بھی ارجنٹینا کی ٹیم ناکام ہوگئی، میسی اپنے فینز کو جشن منانے کا موقع فراہم نہ کرسکا، شاید یہ دکھ اُسے زندگی بھر رہے گا، دیگر کھلاڑیوں کے چہرے بھی روہانسے سے ہوگئے تھے۔
میسی اور دیگر کھلاڑیوں کے شاٹس غمگین انداز میں میدان میں کھڑے ہوئے، فائنل میں فائنل وسل کیا بجی، ارجنٹینا کے حامی تماشائیوں پر بجلی گر گئی۔ جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست نے پورے ارجنٹینا میں اور جہاں جہاں اُن کے فینز تھے صف ماتم بچھادی، لوگ پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے۔