مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گزشتہ ماہ قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی و دیگر مقدمات میں ملوث 112 افراد گرفتار، ایس ایچ او عمران سعید نے ملزمان کے قبضہ سے 690 گرام ہیروئن، دو کلو پانچ سو گرام چرس،37لیٹر شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عمران سعید نے گزشتہ ماہ قتل، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی ودیگر سنگین جرائم میں ملوث21خطر ناک اشتہاری، 11منشیات فروش،7ناجائز اسلحہ ودیگر جرائم میںملوث 112افراد کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے،۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد عمران سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں جرم یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے، مصطفی آباد میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے۔