آکلینڈ (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار کو آکلینڈ میں کھیلا جائےگا۔ میچ کی تیاری کے لئے گرین شرٹس بھرپورٹریننگ کر رہی ہے۔
انجری کا شکار شعیب ملک نے بھی پانچ دن آرام کے بعد فیلڈ کا رخ کیا پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد اظہر الیون نے دوسرے میچ میں بدلہ لینے کے لئے پوری طرح تیار کی تھی لیکن بارش نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔
نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، لیکن پاکستان کی پوری کوشش ہوگی کہ تیسرے میچ جیت کر سیریز کو برابر کیا جاسکے ۔
آکلینڈ میں ٹیم نے کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی ،،بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور فوکس کیا ۔ٹریننگ سیشن میں انجری کا شکار آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھیحصہ لیا تاہم انہیں کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات تین بجے شروع ہوگا۔