حیدرآباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں آئین میں ترمیم کے لئے اتحادی حکومت قائم کی تھی اس مرتبہ بھی سندھ کے بہتر مفاد کئے لئے ایم کیو ایم سے اتحاد کر سکتے ہیں۔
سرکٹ ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں سندھ کی ہر سیاسی جماعت نے انتخابات میں حصہ لیا۔ عوام نے اپنے من پسندوں نمائندوں کو مینڈیٹ دیا ہارنے والے جماعتوں کو شکست تسلیم کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں کی جانے والی غلطیوں کو دہرایا نہیں جائے گا۔