کراچی: (دنیا نیوز) تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی جماعت میں ہوں یا سرکاری دفتر میں بیٹھا ہو اسکو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی جاری رہے گی۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا اور اس ضمن میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔