کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔ کراچی میں صارفین کے حقوق کے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچیس برسوں کے دوران پولیس اہلکاروں کی سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے لیکن سندھ پولیس اور رینجرز تمام چیلنجز کے باوجود ملک دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کا بل سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔