راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، پشاور آرمی پبلک سکول کا سانحہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
کور ہیڈ کوارٹر پشاور کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور مسلح افواج شہید بچوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہیں۔ شہدا کی قربانیوں نے ملک کو متحد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ پشاور آرمی پبلک سکول کا سانحہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
کوئی مذہب اور معاشرہ سانحہ پشاور جیسے فعل کی اجازت نہیں دیتا۔ سانحہ پشاور میں ملوث بہت سے دہشتگرد منطقی انجام تک پہنچ چکے۔ انھوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کے دورہ کے موقع پر افطار ڈنر میں بھی شرکت کی۔