لاڑکانہ (جیوڈیسک) گڑھی خدا بخش میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا عوام سندھ پولیس اور رینجرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے بدین اور کراچی کے درخشاں تھانے میں قانون ہاتھ میں لیا۔
اس لیے ان کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں۔ سہیل سیال نے کہا کہ کراچی ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے واقعے کے بعد ایس ایس یو کے 15 پولیس اہلکار ایک کمانڈ میجر اور ایس ایچ او پریڈی کو معطل کیا گیا ہے۔