آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، صدر ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

گلگت (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور شمالی وزیرستان میں آخری دہشت کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

گلگت میں قراقرم یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ گلگت کے آئینی مستقبل کا فیصلہ بہت جلد عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا اور اس کی آئینی اداروں میں نمائندگی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے شب روز محنت کررہے ہیں اور پوری قوم خوشحالی کی راہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے جس کے لیے آپریشن جاری ہے اور شمالی وزیرستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔