آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، خواجہ آصف

khawaja Asif

khawaja Asif

کراچی (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

کراچی بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم تمام ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

اس وقت خطے میں چین اور روس بڑی طاقتیں ہیں، چین سے ہمارا لازوال رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور دفاعی شعبوں سمیت کئی معاملات میں تعاون پرپیش رفت جاری ہے۔

اس کے علاوہ کئی دہائیوں کے بعد روس سے پاکستان کے تعلقات بحال ہوئے ہیں جو خطے میں ایک اہم اوربڑی تبدیلی ہے، آنے والے وقت میں روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے جس میں ہماری افواج بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔