ہوانا (جیوڈیسک) کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو نے قوم سے انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا آخری وقت اب قریب ہے جبکہ اپنی پارٹی اور عوام کے لیے وہ اب اپنے قیمتی نظریات اور اصول چھوڑے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طویل عرصے سے علیل کیوبن رہنما فیڈل کاسترو نے کئی برسوں بعد قوم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں جلد 90 سال کا ہو جاؤں گا۔
کیوبن کیمونسٹ کے نظریات اس سرزمین پر اس بات کا ثبوت رہیں گے کہ وہ اگر لگن اورعظمت کے ساتھ کام کریں تو وہ ایسا میٹریل اور ثقافتی اشیا پیدا کر سکتے ہیں جن کی انسانوں کو ضرورت ہے اور ہمیں اس سلسلے کو بلارکاوٹ جاری رکھنا ہو گا۔