گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں نو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا

چکوال : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں نو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ کلرکہار پولیس نے بھٹی گجر کے ظہیر علی سے تیس بور پستول اور محلہ غربی چکوال کے نیئر شہزاد سے تیس بور پستول، چوآسیدن شاہ پولیس نے ڈھیری جابہ کے نعیم عباس کے قبضے سے تیس بور پستول، تلہ گنگ صدر پولیس نے رستم خان سے تیس بور پستول۔

امداد حسین مدینہ ٹائون تلہ گنگ کے قبضے سے تیس بور پستول، کوٹ سارنگ کے امیر مختار سے بارہ بور بندوق، ٹمن پولیس نے ظفر اقبال کے قبضے سے بتیس بور پستول، نیازی شان کے قبضے سے تیس بور پستول جبکہ لاوہ پولیس نے محمد خان کے قبضے سے سیون ایم ایم رائفل برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔تمام ملزمان کو جیل روانہ کر دیاگیا۔