کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر تیزی رہی،کے ایس ای 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح پر پہنچنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔ جمعے کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 747 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
انڈیکس تاریخ میں پہلی بار بدھ کے روز 21 ہزار459 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 21 ہزار 283 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔پورے ہفتے اوسطا 44 کروڑ شیئرز یومیہ کا لین دین ہوا جو اس سے پچھلے ہفتے سے 29 فی صد زیادہ ہے۔