گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا: ایف بی آر

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے ٹیکس محاصل کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

حکام کے مطابق پہلے 6 ماہ کے دوران 1171 ارب روپے نیٹ ٹیکس جمع کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی سے دسمبر کے دوران 58 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیئے گئے۔ اس دوران ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں 458 ارب روپے حاصل کیئے گئے۔

سیلز ٹیکس کی مد میں 513 ارب 75 کروڑ روپے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 64 ارب جمع ہوئے۔ ایف بی آر نے پہلے چھ ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 135 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔