گذشتہ سال کے مقابلے آم کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ

Mango

Mango

کراچی (جیوڈیسک) گذشتہ سال کے مقابلے آم کی پیداوار 40 فیصد بڑھ گئی، فروٹ ایکسپوٹرز کا کہنا ہے کہ رواں برس ساڑھے سات کروڑ ڈالر کا آم برآمد کیا جائے گا۔

فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ملک میں آم کی پیداوار 16 لاکھ ٹن متوقع ہے جس میں سے ایک لاکھ ٹن آم برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آم کی برآمدات سے ساڑھے سات کروڑ ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہو گا جبکہ گذشتہ سال موسم کی خرابی کے باعث آم کی 40 فصل متاثر ہوئی تھی جبکہ 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا آم برآمد کیا جاسکا تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات ، یورپ ، سعودی عرب ، ہانگ کانگ ، ملائیشیا ، کینیڈا اور دیگر ممالک کو آم کی برآمد کرتا ہے جبکہ رواں برس چین ، امریکا ، آسٹریلیا اور کوریا جیسی نئی مارکیٹیں حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی۔