کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی۔ ایک سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب گیارہ کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار تیرہ، چودہ کے دوران ملک میں خالص بیرونی سرمایہ کاری بارہ فیصد بڑھ گئی۔
پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب پینتالیس کروڑ ڈالر تھی۔
اس دوران ملک میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری پانچ سال کی بلند ترین سطح چار ارب سینتیس کروڑ ڈالر رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری دو ارب گیارہ کروڑ ڈالر رہی۔