واشنگٹن (جیوڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ٹیکس وصولی میں 17 فیصداضافہ ہوا ہے، داسو اور دیامر بھاشاڈیم پاکستان کی ضرورت ہیں، دیامر بھاشاڈیم ہماری سب سے بڑی قومی ترجیح ہے۔
واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی شرح نمو 8 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، فی کس آمدنی 1386 ڈالر سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔
اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسٹاک ایکس چینج کے کاروبار میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے معیشت متاثرنہ ہوتی تو زرمبادلہ میں مزیداضافہ ہوتا۔