ممبئی (جیوڈیسک) سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے درجنوں زبانوں میں گیت گائے مگر ان کے مداحوں نے انگریزی زبان میں گانا گاتے شاید ہی کبھی سنا ہو۔
تاہم ان کی یہ خواہش اب جلد ہی پوری ہو سکتی ہے کہ لتا نے تیس برس پہلے گایا انگلش گیت یو نیڈڈ می فیس بک پر ڈالا ہے۔ تقریباً تیس برس قبل انھوں نے کینیڈا میں اپنی ایک دوست کی فرمائش پر انگریزی میں ایک گیت گایا تھا جو انھیں کسی طرح دستیاب ہوا اور وہ انھوں نے اپنے مداحوں کے لیے پیش کیا ہے۔
لتا منگیشکر نے 1985 میں ایک کنسرٹ کے دوران انگریزی نغمہ، یو نیڈڈ می گایا تھا۔ لتا منگیشکر نے برصغیر کی 30 مختلف زبانوں میں گیت گائے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ مشہور کینیڈین گلوکارہ اینی مرے کی درخواست پر میں نے یہ گانا گایا تھا۔