ممبئی(جیوڈیسک)آنجہانی بالی ووڈ ایکٹر راجیش کھنہ کی آخری فلم ان کی پہلی برسی کی مناسبت سے18 جوالائی کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم ریاست لیجنڈری بالی ووڈ اداکار راجیش کھنہ کی آخری فلم ہے۔
اس سے پہلے فلم کوگزشتہ سال29 دسمبر کو ان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن فلم کی پوسٹ پروڈکشن پر تب تک کام مکمل نہ ہو سکا تھا۔ اب فلم کو راجیش کھنہ کی پہلی برسی یعنی اٹھارہ جولائی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔