لطیف مغل کے انتقال پر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کا اظہار افسوس

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ، جنرل سیکریٹری اصغر آرائیں اور سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے پیپلز پارٹی کراچی کے سابق سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام گناہوں کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

ضلع کورنگی کے عہدیداروں نے لطیف مغل کی جمہوری جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی سیاسی اور جمہوریت کے لئے کی جانے والی جدو جہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،لطیف مغل نے ہر کٹھن دور میں کارکنان کے شانہ بشانہ جدو جہد کی اُن کی خدمات پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے رہنمائوں نے کہاکہ لطیف مغل کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔
جاری کردہ :۔ جانی میمن
سیکریٹری اطلاعات ،ضلع کورنگی کراچی