قاسم لطیف بلوچ کو لائق آباد میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب پر خراج تحسین پیش

Karachi

Karachi

کراچی : ضلع ملیر قائد آباد کے سماجی کارکنان سید نظام محی الدین، حفیظ اللہ خان، محمد غوث اور سید نور الدین نے ایم پی اے حاجی شفیق جاموٹ کو آرڈینیٹر ہمایوں مرزا اور جی ایم کے الیکٹرک بن قاسم لطیف بلوچ کو لائق آباد میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی پی ایم ٹی جل جانے کے باعث مکین 48گھنٹوں سے زائد بجلی سے محروم رہے۔

لیکن ایم پی اے شفیع جاموٹ اور جی ایم کے الیکٹرک لطیف بلوچ کی غریب دوستی کے سبب فوری طور پر لائق آباد مرغی خانہ کیلئے ناصرف نئی پی ایم ٹی منظور کی گئی بلکہ فوری اسے لگا بھی دیا گیا۔

سید نظام محی الدین اور حفیظ اللہ خان سمیت دیگر نے جی ایم کے الیکٹرک سے اپیل کی کہ وہ علاقہ کے بریکر اور تاروں کی خاستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے نئے لگوائے جائیں۔