جکارتا (جیوڈیسک) تھامس رائیڑز فانڈیشن کی طرف سے کئے گئے سروے کے مطابق سروے میں ہزاروں مرد اور خواتین نے رائے دی کہ لاطینی امریکا کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں جسمانی طور پر سب سے زیادہ ہراساں کیا جاتا ہے۔
جنوبی اور مشرقی ایشیاء کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا شمار دنیا کے پہلے دس کم غیر محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں ہوتا ہے۔
اس سروے کے مطابق غیر محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں بگوٹا پہلے، کولمبیا دوسرے، لیما اور پیرو تیسرے، دہلی چوتھے، جکارتا پانچویں، کوالالمپور ساتویں، بنکاک آٹھویں جبکہ منیلا دسویں نمبر پر ہے۔
اس سروے کے مطابق ماسکو نویں نمبر پر ہے جس کا پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام یورپین شہروں میں سب سے زیادہ خراب ہے۔ اس سروے میں چُنے گئے 16 شہروں میں نیویارک کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
بڑے دارالحکومتوں میں شمار ہونے والے پانچ شہروں قاہرہ، ڈھاکا، کنشاسا، تہران اور بغداد کے متعلق معلومات کو اکھٹا کرنے کے حوالے سے مشکلات کی وجہ سے اس سروے میں شامل نہیں گیا گیا۔ دنیا میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی درجہ بندی کچھ یوں کی گئی ہے۔