میڈیلن (جیوڈیسک) لاطینی امریکا کا سب سے بڑا فیشن شو کولمبیا مودا ختم ہو گیا۔ تین روز تک کولمبیا کے شہر میڈیلن میں رنگ و نور کی برسات جاری رہی،یہ سالانہ فیشن شو گزشتہ چوبیس برس سے جاری ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے تین روزہ شو کو دیکھنے پینسٹھ ہزار افراد آئے جبکہ پچاس ملکوں کے سترہ سو خریداروں نے آرڈر دیئے۔اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لاطینی امریکی خطے کے ممالک کے فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش کرتے ہیں۔