قہقہے لگانے سے انسانی جسم میں خون کی گردش کا نظام بہتر ہو جاتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کئی فیصد کم ہو جاتے ہیں۔
امریکی شہر نیویارک کی یونیورسٹی میری لینڈ سکول آف میڈیسن میں تحقیق کاروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ قہقہے لگانے سے انسانی جسم میں خون کی گردش کا نظام بہتر ہو جاتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کئی فیصد کم ہو جاتے ہیں، اور قہقہقے خون کی شریانوں کو مضبوط کرتی ہیں جس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے ۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ مزاحیہ فلمین دیکھنے سے انسانی صحت اچھی رہتی ہے کیونکہ انسان اپنی تمام پریشانیوں کو کچھ دیر کےلیے بھول جاتا ہے اور خوش رہتا ہے جبکہ تناؤ اور غصے کی کیفیت سے گردش خون میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے نیز انسانی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
قہقہے لگانا ماہرین نے اپنی یہ تحقیق 20 صحت مند افراد پرآزمائی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ قہقہقے انسانی صحت کے لیے مفید ہیں۔ اس تحقیق میں جو 20 افراد شامل تھے وہ تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کرتے تھے اور ان سب کی عمریں 30 سال سے کم تھیں۔
Laughter
تحقیق کاروں کی ٹیم کے سربراہ مائیکل ملر کے مطابق ایک ہفتے میں 3 بار آدھے گھنٹے کی ورزش اور روزانہ 15 منٹ تک قہقہے دل کی بیماریوں کو دور رکھنے کےلیے کافی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ زندگی میں مثبت رویوں سے انسانی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔