قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایم کیو ایم کو کا نشانہ بنا رہے ہیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیو ایم کو اپنی کاروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری اور رہنماں کے دفاتر پر چھاپوں کے خلاف بحث کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کی درخواست سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں قائم مقام سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرا دی۔

اس موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد تو ملک اور شہر چھوڑ کر فرار ہو گئے اور اب ان کے خالی گھروں پر دکھاوے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائی کرنی چاہیے۔

اب تک تمام کارروائیاں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ رکھنے والے علاقوں میں کی گئی ہیں تاہم پھر بھی کراچی کے امن کے لیے متحدہ خاموش رہی لیکن اب ایم کیو ایم کے نہ صرف سابق رکن سندھ اسمبلی کو جھوٹے اور بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بلکہ منتخب نمائندوں اور رہنمان کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سابق منتخب نمائندے ندیم ہاشمی کی جھوٹی گرفتاری اور متحدہ کے منتخب نمائندوں کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی متنازع ہو گئی ہے۔