کراچی (پ ر) اسوة حسنہ پر ہی عمل کرکے باطلانہ شر سے بچ سکتے ہیں۔ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نبی کریم ۖ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے، محمد ۖ کا قانون نافذ کرنے سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے حضورۖ کی سیرت پر عمل ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔
ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی وسطی خالد صدیقی نے نارتھ ناظم آباد زون یوسی 16میں منعقد سیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مولانا محمد علی قدسی اور ناظم علاقہ عبیدا لرحمن بھی موجود تھے۔
خالد صدیقی نے کہا کہ سودی نظام جیسی لعنت پر گنجائش مانگنے والے حکمرانوں پر اللہ کا قہر نازل ہوتا ہے ۔اللہ اور سول کے بتائے ہوئے اصولوں میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،سود ی نظام کو قائم کرنا اللہ کے رسول ۖ سے جنگ کرنے کے مترادف ہے ۔کفار مسلم اُمہ کو ختم کرنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کر رہا ہے پر اللہ کے شیروں کا قافلہ نظام مصطفی کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔
شریعت کے نظام کو ہی نافذ کر کے انسان کامیاب ہوسکتا ہے ۔ فحاشی وعریانی عام کرنے سے نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے کی ایک سازش ہے ۔انسان جب محسن انسانیت ۖ کی پیروی کرنا چھوڑ دیتا ہے تو برائیاں جنم لیتی ہے اس مو قع پر مولانا محمد علی قدسی نے کہا کہ برائیوں سے بچنے کے لیے انسان کو عقیدہ توحید پر ایمان پختہ کرنا ہوگا ۔تمام انسانوں کی اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہوگی ۔روز محشر کے دن بہترین اعمال کرنے والا ہی انسا ن سرخرو ہوگا۔