تحفظ ناموس رسالت 295-Cقانون اسلامی آئینی شقیں پاکستان کی اساس و بنیاد ہے۔ مفتی سید محمد ثاقب شاہ امجدی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین جامعہ الصدر الشریعہ الرضویہ ٹرسٹ مفتی سید ثاقب حسین شاہ امجدی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے اداروں کی خدمات قابل تحسین اور پاکستان عوام کے لئے قابل فخر اور قابل اعتماد ادارہ رہ گئے ہیں۔

تحفظ ناموس رسالت 295-Cقانون اسلامی آئینی شقیں پاکستان کی اساس و بنیاد اور اس کا نفاذ پاکستان کی بقا ء ،ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے جس طرح ظالم کو سزا نہ ملے تو ظلم بڑھتا ہے اسی طرح اگر گستاخ کو سزا نہ ملے تو گستاخیاں جنم لیں گی اور مسلمانوں کے جذبات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں ہم کہتے ہیں کہ 295-Cکا قانون نافذ العمل ہونا اقلیتوں کے تحفظ کی بھی ضمانت ہے کیو نکہ رسالت مآب ۖ کی تعلیمات اور آپ کی عصمت کا تحفظ ہی انسانیت کی فلاح وبقاء کا درس دیتی ہے اور یہ عمل پاکستانکی بقاء و سلامتی کا ضامن ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب درس بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہاکہ جس طرح ملک میں امن و امان و بقاء کے لئے دہشت گردی ایک ناسور ہے بالکل اسی طرح مسلمانوں کے حقوق پامال کرنا اللہ اور اس کے رسول قرآن کی توہین کرنا اور مسلمانوں کی کھلم کھلا دل آزاری کرنا شعائر اسلام کی بے عزتی کرنا اور مسلمانوں کے سامنے اُن کے نبی ۖ پر تہمت لگا نااُن کی ازواج مطہرات کا مذاق اُڑانا اور اُن کی شان میں نازیبہ کلمات کا استعمال کرنا کھلم کھلا دہشت گردی ہے جب ملک میں حاکم کو بُرا کہنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو احکم الحاکمین کو بُرا کہنے والوں کے خلاف کاروائی کیو ں نہیں کی جاتی۔

مفتی سید ثاقب حسین شاہ امجدی کہاکہ آئین کے مطابق جبکہ حاکم کو پیدا کرنے والا بھی احکم الحاکمین ہی ہے مزید کاروائی کرنا دور کی بات آئین کو روندا جارہا ہے اور اسی ہفتے ایوان بالا (سینٹ ) کی ایک کمیٹی اس دہشت گردی یعنی گستاخوں کی حوصلہ افزائی اور مسلمانوں کی دل آزاری کے غم و غصے کو ہوا دینے جارہی ہے اور 295-Cپر پھانسی کی سزا زیر بحث لاکر اسے ختم کرنے کی تجاویزات پیش کی جائینگی جس کو ہم پاکستانی عوام پہلے ہی نامنظور کرچکے ہیں۔

اگر ان تجاویزات کی نتیجے میں شق 295-Cختم کردی گئی تو اس کا نتیجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیادی اصولوں کو کمزور کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہوگا اس حوالے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے جذبات سے نہ کھیلا جائے اور ہر گز ایسا نہ کیا جائے ورنہ تحفظ ناموس رسالت جو تحفظ پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے اس کی بقاء کے خاطر ہر پاکستانی اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریگا۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت