ٹیکسلا کی خبریں 16/4/2016

Tahir Mehood Raja

Tahir Mehood Raja

قانون ,جانبدار ,,,,کمیشن ,,,فیصلہ ,,مذمت ,,ٹیکسلا ,
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹیکسلا کے معروف قانون دان ومسلم لیگ ن کے رہنما طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملہ پر حکومت کا کمیشن بنانے کی تجویز کا اعلان مثبت اقدام فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، جسٹس (ر) سرمد عثمانی ایک غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے حامل شخصیت ہیں، بے بنیاد الزامات کی سیاست نے جمہوریت کو داغدار کیا ہے، تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا، الزمات بابت وزیراعظم کا کمیشن مقرر کرنے کا فیصلہ مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے راونڈ کے گھیراو کی کال دینا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،جسکی پر زور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پرجنرل سیکرٹری پی ایم ایل این آزاد کشمیر راجہ عبدلقدیر کیانی، سابق صدر کلیریکل ایسوسی ایشن ٹیکسلا بار راجہ اسد کیانی،مرکزی وائس چئیرمین افواج پاکستان لورزملک عثمان غنی عرف ملک مانی،راجہ کلیم الرحمان، بھی موجود تھے ، طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، بے وقت کی راگنی نے ہی جمہوریت کو نقصان اور ملکی مع یشت کو تباہ کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے استعفی مانگنا نہ صرف بچگانہ حرکت ہے بلکہ جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے ،انھوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ حالات کے تناظر میں سیاسی بالغ نظر کا مظاہرہ کریں،اور ایسے بیانات سے اجتناب کریں جس سے ملک کی سیاسی فضاء خراب ہونے کا اندیشہ ہو ، بلا شبہ اس طرح کے بیانات سے ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں ،جو نہیں چاہتیں کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو،انکا کہنا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ہی لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی قیاص آرائیاں کریں ،انھوں نے کاہ کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کو ہم مسترد کرتے ہیں ،انھوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ اسوقت وزیراعظم علیل ہیں انکی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Asad Ameer and Ikhlaq Butt

Asad Ameer and Ikhlaq Butt

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ملک اسد امیر کی محنتیں رنگ لے آئیں، تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے رہنما ملک اسد امیر کی تحریک انصاف کے بانی رہنما و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے” ٹائیگر” کا خطاب پانے والے حلقہ NA-53 کے سینئر و نظریاتی رہنما اخلاق بٹ سے خصوصی ملاقات، پارٹی امور اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو، آ پ آگے بڑھیں اور ہماری رہنمائی کریں، پارٹی کی مضبوطی کے لئے آپ کو اپنا کردار آگے آکر ادا کرنا ہو گاہم آپ کے پیچھے چلیں گے۔،ملک اسد امیر کا اخلاق بٹ ا لمعروف ” ٹائیگر”سے مکالمہ، ملک اسد امیر نے کہا کہ اخلاق بٹ جیسے پارٹی کے مخلص کارکن جھنوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لئے وقف کر دی اور ہرکڑے سے کڑے وقت میں بھی انھوں نے پارٹی کا جھنڈا بلند رکھا ، اور کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور انھوں نے بڑی بڑی پرکشش آفرز کو ٹھکرا دیا، ان کی پارٹی کے لئے لازوال قربانیاں ہیں ،اصل میں یہی مخلص کارکن ہماری پارٹی کا سب سے زیادہ قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،جب تک ایسے کارکن ہماری پارٹی میں موجود ہیں کوئی بھی طاقت ہماری پارٹی کو ختم نہیں کر سکتی، دونوں رہنماؤں کی خصوصی اہم ملاقات ختم ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی بھی ذاتی ایجنڈہ نہیں ہے، ہمارا مقصد صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ میں مضبوط کرنا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے انقلابی پروگرام کو گھر گھر پہنچانا ہے۔،انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنما اخلاق بٹ المعروف ” ٹائیگر” نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ہر کارکن حصہ لے سکتا ہے اور ہم نے ہمیشہ ہر فورم پر پارٹی کے اندر جمہوریت کی بات ڈنکے کی چوٹ پر کی ہے، ہم انٹرا پارٹی الیکشن میں ” سلیکشن نہیں بلکہ” الیکشن کے حامی ہیں،اگر سلیکشن کی گئی تو پھر پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،کارکنوں کو یہ بھرپور حق حاصل ہے کہ وہ ووٹ کے ذریعے اپنا نمائندہ خود چنیں اس وجہ سے ان کو اس بنیادی حق سے محروم رکھنا جمہوریت کے حق میں نہیں ہے، اس سے جہاں پارٹی کارکن دلبراشتہ ہوں گے وہیں پر پارٹی کے اندر دھڑے بندی بھی ہو جائے گی جو کہ ہماری پارٹی کے حق میں نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zubair Khan

Zubair Khan

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) سابق سنئیر نائب صدر تحریک انصاف ٹیکسلا کینٹ و تحریک انصاف جاپان سٹوڈنٹس کے رہنما زبیر خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد میاں برادران کی کرپشن کے چرچے اقوام عالم میں گونج رہے ہیں ،جس ملک کا وزیر اعظم اس طرح کے سکینڈل میں ملوث ہو اسے اخلاقی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فوراً مستعفی ہو جانا چاہئے،انتخابات 2013میں میاں برادران نے اپنے اثاثے چھپائے اس پر بھی عدالت از خود نوٹس لے سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیا زبیر خان نے کہا کہ کب تک اس ملک کے عوام رسوا ہوتے رہے گے، پانامہ لیکس کے بعد دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں مگر اقتدار اور زر کے پجاریوں کو اسکا زرا برابر احساس نہیں آخر وہ اتنی دولت اکھٹی کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کچھ اخلاقی تقاضے بھی ہوتے ہیں، اپنی ان شور ڈکمپنیاں بیرونی ممالک میں اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا جا رہا ہے ،حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا ام نہیں لیتیں ،جہاں ایک جانب قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے وہاں دوسری جانب ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا جارہا ہے،، تحریک انصاف ہی ملک و قوم کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے صرف قوم کو اپنی سوچ تبدیل کرنی ہوگی،بار بار کے آزمائے ہوئوںکو کیوں پھر قوم آزمانے لگتی ہے یہی غلطی ملک و قوم کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔اور ایسے کرپٹ حکمران ہم پر بار بار مسلط ہورہے ہیں جنہں ملک و قوم کا نہیں بلکہ اپنی ذات کا خیال ہے۔