کراچی (جیوڈیسک) عوام کی جان ومال سے کھیلنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ظلم کا نظام کسی طور بھی نہیں چل سکتا، آمرانہ سیاسی نظام حکمرانوں کو لے ڈوبے گا،سنی تحریک نے انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان نہیں کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، عوامی تحریک کے کارکنان پر گولیاں چلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا تو انصاف کا قتل کرنے کے مترادف ہوگا، سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، انقلاب کےلیے پر امن راستہ اختیار کیا جائے۔