لاہور(جیوڈیسک)لاہور نگراں وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی جمہوری نظام کی کامیابی کی ضمانت ہے،ایوانِ وزیراعلی میں سینٹر آف ایڈوانسڈ لیگل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر منیب قادر کی سربراہی میں وفد نیوزیراعلی نجم سیٹھی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ جمہوری نظام میں قانون کی پاسداری کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ، قانون کی تعلیم جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فروغ تعلیم سے مہذب معاشرے تشکیل پاتے ہیں، معاشرے میں تحمل، برداشت اور رواداری کے رویے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔