قانون کی عملداری ختم ہو چکی ہے اور ملک و قوم بدترین بحرانوں سے دوچار ہیں : امیر پٹی

Gas Load Shedding

Gas Load Shedding

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں کے ٹھنڈے چولہے اور ہوٹل سے کھانا خریدنے پر مجبور مفلوک الحال عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دینے پر مجبور تھے کہ پٹرول بحران کے بعد بجلی کے بحران نے بھی حکومتی دعووں اور اس کے اقدامات کی قلعی کھول دی ہے اور عوام جان گئے ہیں کہ دھونس و دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے ملک و قوم سے مخلص ہو سکتے ہیں۔

نہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی نیت رکھتے ہیں دوسری جانب صفائی کا ناقص انتظام ‘ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ‘ بند گٹر لائنیں ‘ سیوریج کا تباہ حال نظام ‘ ٹریفک جام ‘ اسپتالوںسمیت تمام اداروں میں جاری کرپشن و اقربا پروری‘ پولیس گردی اور قانون کی پامالی کے ساتھ عوام پر جاری ظلم و استحصال اس بات کا ثبوت ہے کہ دھاندلی زدہ حکمران اپنا اعتماد کھوچکے ہیں اور سول انتظامیہ اب ان کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے جو اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک و قوم کے مفاد میں اب فوج کو اپنا کردار ادا کرنا ہی ہوگا۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ویونس سایانی اور صدر محمد سلیمان راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارشل لاءکے مطالبے پر سیخ پا ہونے والوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے مگر لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو نہ تو ماضی میں عوام کا کوئی خیال رہا ہے اور نہ ہی وہ اب عوام کو مسائل و مصائب سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اسلئے ملک و قوم کو مستقبل کے خطرات سے بچانے کیلئے محب وطن اور عوام دوست افراد ‘ سیاستدان اور قیادتیں پاکستان و عوام کے تحفظ و محفوظ مستقبل کیلئے نہ چاہتے ہوئے بھی اب فوج کی جانب دیکھ رہی ہیں۔