کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی رہنماء فیصل ایدھی نے کہاکہ امن کے سفیر معاشرے کا بہترین ستون ہیں ہر وہ فرد جو معاشرے میں سماجی و عوامی خدمات کے لئے اپنی توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے وہ ہمارے معاشرے کا جھو مر ہے، ملک میں قیام امن دہشت گردی اور فسادیوں کی لعنت سے چھٹکارہ ہماری افواج کا کارنامہ ہے شہر کراچی میں قیام امن اور عوامی زندگی کی بحالی ہمارے قابل فخر سیکورٹی ادارے ،رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کا ثمر ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء فیصل ایدھی نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے اشتراک سے نیشنل میوزیم کراچی میں منعقدہ “ایک شام امن کے سفیروں کے نام “تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے ونگ کمانڈر کرنل شاہد عامر خان ،سکنڈ ان ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی ،پاکستان مارشل آرٹ کنکشن فیڈریشن کے صدر شہزاد اور سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل شاہد عامر خان نے کہاکہ یوم پاکستان پر شاندار تقریب کا انعقاد پر ہم اپنے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ قیام امن کے لئے اپنی توانائیاں وقف کرنے والوں کو سراہنا ضروری ہے سفیر امن ایوارڈ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو سفیر امن ایوارڈ دیا گیا ۔مہمان خصوصی فیصل ایدھی اور صدر تقریب کرنل شاہد عامر خان نے پاکستان مارشل آرٹ کنکشن کے صدر شہزاد احمد خان کو کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ پر سوارڈ آف آنر دیا گیا ۔جن دیگر شخصیات کو ایوارڈ سے نواز اگیا ان میں SPشہلا قریشی ، نعت خواں فوزیہ خادم ،وحیدہ ذیشان ، حافظ حامد ،ننھی طالبہ کنیز فاطمہ زیب ،نایاب ،ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر جمیل تنولی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر کرامت ،ماہر تعلیم محمد عمر ،انیسہ بوگھیو ،بلدیاتی افسر شمونہ صدف ،آصف قریشی ،علی محمد خٹک ،نوشابہ شیخ ،نسیمہ میمن ،عبدالستار سولنگی ،فٹ بالر احمد خان ،کرکٹر عتیق صدیقی ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،اعجاز احمد ،جرنلسٹ غلام یاسین کھوکھر ،شہزاد بٹ ،سماجی رہنماء ڈاکٹ مسکین شاہ،راجہ غضنفر ،ملک احسان ،عبدالقادر ،سید واصف علی شاہ ۔اور دیگر شامل تھے۔