لاہور: سسرال نہ جانے پر نوجوان نے پھوپھی کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) نواحی گائوں اولکھ بونگا میں واپس سسرال نہ جانے پر بھتیجے نے اپنی سگی پھوپھی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع اولکھ بونگا کے رہائشی نذیر احمد کی بیٹی چند روز قبل لڑائی جھگڑا کر کے میکے آئی ہوئی تھی گھر والے اکثر اسے سسرال جانے کا کہا کرتے تھے مگر وہ واپس جانے پر راضی نہ تھی۔

نیاز احمد نے پھوپھی کو سسرال جانے کا کہا توان کے درمیان لڑائی ہو گئی جس پر طیش میں آ کر نیاز احمد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔