قوانین کے برخلاف ناصر عباس پھر لیاری ایکسپریس وے کے ڈائریکٹر مقرر

Karachi

Karachi

کراچی : لوکل گورنمنٹ قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 20 گریڈ کے افسر ناصر عباس کو دوبارہ لیاری ایکسپریس وے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا قومی اخبارات کی نشاندہی پر چیف سیکریٹری سندھ نے ناصر عباس کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا یا تھا اب دوبارہ انہیں اسی عہدے پر بحال کردیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ اور محکمہ سروسز کے نوٹیفکشن کے بغیر ناصر عباس کو لوکل گورنمنٹ نے اپنے نوٹیفکشن کے تحت پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا جو کہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے کیو نکہ گریڈ 20کے کسی بھی آفیسر کی تعیناتی وزیر اعلیٰ سندھ ،چیف سیکریٹری سندھ اور محکمہ سروسز سندھ کی ہدایت کے بغیر نہیں ہوسکتی بااثر قوتوں نے لوکل گورنمنٹ کے ایک افسر کے ذریعہ غیر قانونی آرڈر کے تحت ناصر عباس کو لیاری ایکسپریس وے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرا دیا۔