لاہور (جیوڈیسک) متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ وینا ملک کو شادی راس آگئی، خاوند اسد بشیر کے بڑے بھائی ارشد خان خٹک نے پہلے قیمتی گاڑی تحفے دی اوراب شادی کی گرینڈ پارٹی کے لیے امریکا کا مہنگا ترین کروزبُک کروالیا۔
گریند پارٹی کی تقریب سمندرکے بیچ و بیچ 23 فروری کومنعقد کی جائے گی۔ اس موقع پراداکارہ وینا ملک اوراسد بشیر رائل فیملی کے انداز میں سفید رنگ کے ملبوسات پہنیں گے جب کہ تقریب کے شرکاء کو بھی اسی طرز کے ملبوسات پہننا ہونگے۔ واضح رہے کہ ویناملک کے سسرالیوں نے واشنگٹن میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھجوادیے ہیں۔ ’’اسپرٹ‘‘ نامی امریکی کروزمیں پانچ سو مہمانوں کی گنجائش ہوگی۔
اس سلسلہ میں کروز انتظامیہ نے جہاں خاص انتظامات کرنے ہیں،وہیں کھانے کے لیے بھی دنیاکے مختلف لذیز پکوان بھی مہمانوں کی تواضع کے لیے رکھے جائینگے جب کہ تقریب کے دوران وینا ملک اوراسد بشیرکے لیے سفید رنگ کا بہت خاص کیک بھی تیارکیا جائے گا۔