کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکیل کے اغواء کے خلاف عدالتوں سے آج وکلاء بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
بلوچستان بارایسوسی ایشن نے گذشتہ دنوں اغواء ہونے والے وکیل داد شاہ کی عدم بازیابی کے خلاف آج کل کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں سے بائیکاٹ کرنے کی کال دی ہے۔
جس پر کوئٹہ میں ہائی کورٹ ، سیشن کورٹ ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت صوبے کی تمام عدالتوں میں وکلاء احتجاجاً عدالتوں میں حاضر نہیں ہوئے ہیں ، بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔ وکلا کا مطالبہ ہے کہ مغوی وکیل داد شاہ کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔