میرا کو اپنے ہی وکیل کا قانونی نوٹس، اداکارہ نے بھی انوکھا جواب دے دیا

Meera

Meera

اسلام آباد (جیوڈیسک) اداکارہ میرا کو ان کے اپنے ہی وکیل نے چیک باؤنس ہونے پر قانونی نوٹس بھیج دیا جس کا میرا نے بھی انوکھا جواب دیا۔

میرا کو ان کے اپنے وکیل کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوا ہے۔ ایڈوکیٹ بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے اداکارہ میرا کو چیک باؤنس ہونے کے بعد لیگل نوٹس بھیجا۔

ایڈوکیٹ بلخ شیر کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا نے کیس کی فیس کی مد میں 15 لاکھ روپے دینے تھے تاہم اداکارہ کی جانب سے دیے گئے چیک اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس ہو گئے۔

میرا نے اس قانونی نوٹس کے جواب میں انوکھی منطق اپنائی اور ایڈوکیٹ بلخ شیر کو کہا کہ آپ میرے وکیل ہیں اب آپ ہی میرے خلاف اپنے بھیجے گئے اپنے لیگل نوٹس کا جواب دیں۔

خیال رہے کہ ایڈوکیٹ بلخ شیر ‘میرا – عتیق الرحمٰن شادی کیس’ میں ان کے وکیل تھے۔

اداکارہ میرا اس سے قبل بھی اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔