وکیل کا قتل، لاہور میں وکلا کاماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ

Lahore

Lahore

لاہور (جیو ڈیسک)لاہور میں وکیل کے قتل کے خلاف وکلا نے ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کردیا۔عدالتی بائیکاٹ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر کیا گیا واقعہ کے مطابق گذشتہ روز ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈوکیٹ زین غفار جاں بحق ہوگیا۔

تھاوکیل کے قتل کے خلاف سیشن کورٹ، ضلع، کینٹ،ماڈل ٹاون کچہری میں عدالتی کام بند ہے وکلا رہنما کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ زین کے قاتلوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا ہے ۔

تواحتجاج کادائرہ وسیع کردیا جائے گاوکلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت وکلا کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اگر حالات یہی رہے تووکلا راست اقدام کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔