وکیل کی ٹارگٹ کلنگ ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کی ہڑتال و ریلی

Strike Rally

Strike Rally

راولپنڈی (جیوڈیسک) ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے گزشتہ روز ضلعی بار کے رکن وکیل فیاض حسین شاہ کی 2 کزنوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت صدر بار جی ایم شاہ، سیکرٹری ساجد اعوان، طیبہ عباسی، عابد حسین راجہ، زمرد خان کر رہے تھے وکلاء نے سٹی پولیس آفیسر کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا اور پولیس افسران کو تاحال ملزم گرفتار نہ کرنے پر احتجاجی یادداشت پیش کی اور اعلان کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے ملزموں کی گرفتاری تک احتجاجی ریلیاں اور ہڑتال جاری رہے گی۔

زمرد خان نے مقتول کے بچوں کی مفت تعلیم دینے کا بھی اعلان کیا وکلا قائدین زمرد خان، خواجہ جاوید اقبال، مقتول کے بچوں نے بھی قبل ازیں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا مقتول کے بیٹے ذوالقرنین شاہ نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ اس کے ابو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مدد کریں، وکلا کی ریلی نے جی پی آفس تک مارچ کیا

جہاں پر ایس ایس پی ہارون جوئیہ نے وکلا رہنمائوں سے مذاکرات کئے جنہوں نے وکلا کو یقین دہانی کرائی کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیں گے سی پی او کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جلد ملزموں کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیں گی جس پر وکلا پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔